کراچی : شہید بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی سینٹرل افریقہ کی ٹیم کے تمام چھ کے چھ باکسرز نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اقبال حسین اورپاکستان کے عوام کے حسن اخلاق سے بہت متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اقبال حسین نے اسے اپنے لیے تمام پاکستانیوں کے لیے اور عالم اسلام کے لیے اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جو 5جنوری کو ہوٹل مہران میں منعقد ہوگی جہاں جامعہ بنوریہ ٹاﺅن کے مہتمم مولانا مفتی محمدنعیم انہیں کلمہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کریں گے اور ان کے اسلامی نام رکھیں گے ۔ یہ باکسرز اس سے قبل کرسچین تھے۔