کراچی… سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں یوم عاشور پر ہونے والے سانحے کے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں جنہیں ایک ہفتے کے اندر میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا ،سی سی پی او نے یہ انکشاف جیو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کی منصوبہ بندی کا بھی علم ہو گیا ہے،یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ شہر کراچی کا امن کون تباہ کرنا چاہتا ہے۔یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ کارروائی کے پیچھے کون ہے۔ہمیں پتہ ہے کہ سانحے کی کڑیاں کہاں جا کر ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری کو بھی دھماکے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔ہم نے 2سال تک کامیابی سے شہر کا دفاع کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری کچھ مجبوریاں ہیں تمام حقائق میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتا۔