کرسمس پر امریکی طیارے پر ناکام حملے کے بعد صدر اوباما نے سیکیورٹی سسٹم کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہو ئے اصلا حات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔امریکی ائیرپورٹس پر فضائی نگرانی کے نئے نظام سے متعلق اپنے بیان میں امریکی صدرنے کہا کہ اگر ایک مشتبہ شخص دھماکاخیز موادکے ساتھ امریکی طیارے میں سوارہونے میں کامیاب ہوگیا تواس کا مطلب سیکیورٹی نظام کی ناکامی ہے۔انہوں نے انٹیلی جنس نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت پرزوردیا۔گوانتاناموبے کے قیدیوں کی یمن منتقلی روکنے کے اعلان کے باوجود انہوں نے جیل بند کرنے کے اپنے عزم کودہرایا۔صدراوبامانے کہا کہ گوانتاناموبے جیل کو ضروربند کیا جائے گااورقیدیوں کو امریکا اوران کے متعلقہ ملکوں میں منتقل کیا جائے گا تاہم اس کے لیے زمینی صورتحال کو مدنظررکھاجائے گا ۔انھو ں نے دعویٰ کیا کہ یمن اورجزیرہ نماعرب کے دیگرخطوں سے امریکا پرحملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ایسے میں قیدیوں کو یمن منتقل کرکے امریکااپنی سیکیورٹی کوخطرے میں نہیں ڈالے گا۔ان کا کہنا تھاکہا کہ دنیامیں جہاں کہیں بھی القاعدہ اپنی جڑیں مضبوط کرنے کی کوشش کرے گی،اس کا مقابلہ کرکے شکست دی جائے گی۔