سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ایک نجی ادارے نے ایسی مشین تیار کی ہے جو کھانے کی مقدار اور رفتار پر دھیان رکھتی ہوئی آپ کو اس کی زیادتی کے بارے میں آگاہ کرے گی۔Mandometerنامی یہ مشین کم کھانا کھانے اور آہستہ رفتار سے کھانے میں معاونت کرتے ہوئے ایسا گراف تیار کرے گی جو پلیٹ سے کھانے کی کم ہوتی مقدار اور رفتارکا تجزیہ کرے گا۔اس گراف کاماہر ِ غذا ئیت کے تیار کردہ چارٹ سے باقاعدہ موازنہ کیا جائے گا تاکہ وزن بڑھانے کا سبب بننے والے عوامل کی نشاندہی کی جاسکے۔اس مشین کی عملی جانچ کے لیے یونیورسٹی آف برسٹول نے9سے17سال کے 106فربہ مریضوں پر اس کا تجربہ کیا۔اس تجربے کے تحت ایک گروپ کو وزن گھٹانے کے لیے Mandometerتھراپی پر رکھا گیا جبکہ دوسرے کو عام طریقہ کار کے تحت نگرانی پر رکھا گیا۔نتائج کے مطابقMandometerتھراپی پر موجود افراد کا وزن ناصرف کم بڑھا بلکہ انہوں نے کم اور آہستہ رفتار میں کھانا کھایاجبکہ ان میں گڈ کولیسٹرول کی سطح بھی معمول سے زیادہ پائی گئی۔اس مخصوص تھراپی کو زیرِ استعمال رکھنے والے افراد ناصرف یہ جان پاتے ہیں کہ وہ کتنی تیزی سے کھانا کھاتے ہیں بلکہ کھانے کی مقدار اور زیادتی کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کرتے ہیں۔