کابل …حزب اسلامی نے افغانستان کے صوبہ کنڑ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران14اتحادی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔حزب اسلامی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقہ بارکنڈے اور اندرگوش میں اتحادی افواج کے قافلوں پر راکٹ لانچروں اور دیگر ہلکے اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ ترجمان نے دونوں حملوں میں اتحادی افواج کے4 ٹینک تباہ اور ان میں سوار14 فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا۔