افغانستان کے مختلف علاقوں میں 8 افغان ایک ا سپین جبکہ ڈنمارک کا بھی ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی فونصلیٹ کے لئے کرائے پر لی گئی عمارت پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا میں 8 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان نے دھماکا کی ذمہ داری قبول کر لی۔افغان میڈیا کے مطابق صوبہ اورزگان میں پولیس سربراہ گل احمد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ معمول کے گشت میں موجود افغان نیشنل آرمی کی گاڑی سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کی زد میں آگئی جس سے 8 افغان فوجی ہلاک جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ادھر صوبہ ہلمندمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ڈنمارک کا ایک فوجی ہلاک اور اسکے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ مغربی افغانستان میں ایک حادثے کے دوران اسپین کا فوجی ہلاک ہوگیا۔