وانا…جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن راہ نجات جاری ہے اور فورسز مختلف علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کررہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں جنڈولہ کے قریب سرکئی نارائی میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس پرفورسز نے جوابی کاروائی کی۔شکئی سیکٹر میں شنگائی اورمنتوئی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمدکیاگیا۔رزمک سیکٹر میں پش زیارت چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس پرفورسز نے جوابی کاروائی کی۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ماروبی رغزئی،زاہوراور پیازہ بندخیل میں کلیئرنس آپریشن کے دوران اسلحہ ،گولہ وبارود برآمدکیاہے۔دوسری جانب سوات میں آپریشن راہ راست میں مزید3 شدت پسند گرفتارکرلیے گئے۔متاثرین جنوبی وزیرستان میں اب تک29ہزار5 سوسے زائد کیش کارڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔