اسلام آباد…اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی حمایت میں” رحمان ملک زندہ باد “ ریلی نکالی گئی ۔پریڈ ایونیو پر نکالی گئی ریلی کا اہتمام قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے کیا تھا۔ریلی کے شرکاء نے وزیر داخلہ رحمان ملک کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قومی امن کمیٹی کے چیئرمین ایاز ظہیر ہاشمی نے کہا کہ کراچی میں رحمان ملک کے خلاف ریلی منعقد کرنیوالے لوگ جرائم پیشہ اور عبدالرحمان ڈکیت کے ساتھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیاری آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی حمایت میں کراچی سمیت چاروں صوبوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔