السّلام علیکم

ساتھیو کیا آپ میں سے کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ ان پیج میں نوری نستعلیق کے علاوہ دوسرے نستعلیق فانٹس بھی استعمال کی جا سکتے ہیں۔ جیسے جمیل، علوی،پاک، نفیس،فیض لاہوری وغیرہ۔
میں نے ان میں سے چند فانٹ ان پیج کے فولڈر میں کاپی کر کے کوشش کی لیکن ناکام ہو گیا۔
اگر ایسا ہو سکتا ہے تو اس کا طریقہ بتا دیجیے اور اگر نہیں تو اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ اور اس کا کوئی حل بھی نکل سکتا ہے؟
راقم