کراچی …اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنے کے لیے بینکوں کو سات روز کے لیے105ارب روپے11.90 فیصد پر فراہم کردیئے۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق بینکاری نظام میں رقم کی دور کرنے کے لیے آج مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔ بینکوں کی جانب سے 126 ارب20 کروڑ روپے مالیت کے ٹریژری بلز فروخت کے لیے پیش کیے گئے تاہم مرکزی بینک نے بینکوں سے سات روز کے لیے105 ارب روپے مالیت کے ٹریژری بلز11.90 فیصد پرخرید لیے۔ڈیلرز کے مطابق آج بینکوں کی جانب سے مرکزی بینک کو میچوریٹیز کی مد میں110 ارب 65 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد بینکاری نظام میں رقم کی قلت پیداہوگئی تھی جس کے بعد مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا۔