آگرہ …بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں شدید دھند کی وجہ سے دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں،3 ہلاک،14 سے زائد زخمی ہوگئے ۔بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق آگرہ کے ٹرین اسٹیشن کے قریب ٹنڈالا میں شدید دھند کی وجہ سے کالندی ایکسپریس اور شرامشکتی ایکسپریس آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب کالندی ایکسپریس شرامشکتی ایکسپریس کی آخری دو کوچز میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین جاں بحق اور14 سے زائد زخمی ہوگئے۔