السلام علیکم!۔ کبوتر آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔
دوستو آپ کے علم میں ہے کہ ریپیڈ شئیر سے کچھ ڈاونلوڈ کرنا کتنا مشکل کام ہوتا ہے۔ اگر ایک دن میں دو فائلز ڈاونلوڈ کر چکے ہوں تو مزید کرنے کے لئے کافی مشکلات اٹھانی پڑتی ہیں۔ اسی طرح اگر پہلی فائل بھی ڈاونلوڈ کر رہے ہوں اس کے لئے بھی آدھا یا پورا یا اس سے زیادہ منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ تو دوستو کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ آپ جتنی مرضی فائلز ڈاونلوڈ کریں ریپیڈشئیر سے اور وہ آدھا منٹ بھی انتظار نہ کرنا پڑے؟۔ جی بلکل ممکن ہے۔ اور اسی لیئے میں آپ کا ایک ایسی ہی ویب سائٹ کا تعارف لے کر آیا ہوں جس میں آپ نہ صرف ریپیڈ شئیر میں اپلوڈ کی گئی فائلز بلکہ اس کے علاوہ ہاٹ فائل، میگا شئیر، میگا اپلوڈ، ایزی شئیر اور یو ٹیوب سے فائلز کو با آسانی ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کی ایک اہم خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں دیگر پریمیئم لنک جنریٹر سائٹس کی طرح اشتہارات کی بھرمار بھی نہیں ہے بلکہ اس میں کوئی بھی اشتہار نہیں ہے۔ بلکل سادہ سا انٹرفیس ہے بس آپ نے جہاں لنک مانگا گیا ہو وہاں لنک دے دینا ہے اور ڈائرکٹ ڈاونلوڈ کا بٹن دبانا ہے اور اس کے بعد اگلی سکرین پر ڈاونلوڈ لنک کا لنک نظر آئےگا اس پر کلک کر دینا ہے ڈاونلوڈ شروع ہو جائے گا۔ تو کیسی لگی یہ سائٹ بتانا ضرور