ڈئیر ایکسپرٹس میرا ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے . میری ونڈوز ایکس پی بغیر کوئی لوگ ان دیئے چل جاتی تھی. کسی وجہ سے مجھے ایک ایڈمنسٹریٹر یوزر اکائونٹ بنانا پڑا. وہ مسئلہ تو حل ہو گیا لیکن نیا مسئلہ یہ بن گیا کہ میرا اپنا لوگ ان غائب ہو گیا ہے. جس کے ڈیسک ٹاپ پر میرا کافی ڈیٹا پڑا تھا. یہ مسئلہ بھی کسی حد تک حل ہو گیا ہے. وہ ڈیٹا میں مائی کمپیوٹر کے ذریعے ایکسس کر لیتا ہوں. اصل میں میں یہ چاہتا ہوں کہ میرا وہ اکائونٹ بھی ایکٹو ہو جائے. یوزر اکائونٹس میں بھی شو نہیں ہو رہا . کوئی ہیلپ کر سکتا ہے