دودھ تازہ یا خراب،معیار بتانے والا جگ تیار

لندن میں ایک ایسا جگ تیار کرلیا گیا ہے جو کہ دودھ کا معیار بتانے والا جگ کہلائے گا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی نے ایک ایسا جگ تیار کرلیا ہے جو کہ دودھ کے خراب ہونے یا تازہ ہونے پر آپ کو آگاہ کریں گا، اس کمپنی نے اس جگ میں ایک ایسا الارم لگایا گیا کہ جو دودھ خراب ہونے پر بجنا شروع ہو جا تا ہے۔ یہ الارم یا سینسر اس جگ کے پیندے میں لگا ہے جو دودھ کی تیزابیت کو جانچنے کے بعد دودھ خراب یا تازہ ہونے کے متعلق آگاہ کرتا ہے ۔