. کسی بھی غیر معروف ویب سائٹ سے کوئی سافٹ وئیر ڈاون لوڈ نہ کریں.
2. کسی بھی ویب سائٹ سے کسی سافٹ وئیر کا کوئی کریک ڈاون لوڈ نہ کریں کیونکہ %90 کریکس میں وائرس یا سپائی وئیر ہوتا ہے.
3. کسی بھی سافٹ وئیر کو انسٹال کرنے سے پہلے اسے کسی اچھے انٹی وائرس سے لازمی سکین کریں.
4. کسی غیر معروف سے ٹول بار ڈاون لوڈ نہ کریں کیونکہ بعض ٹول بارز بھی آپ کے کمپیوٹر میں سپائی وئیر انسٹال کردیتی ہیں.
5. بعض ویب سائٹس کو جب آپ وزیٹ کرتے ہیں تو آپ کو الرٹ کی صورت میں پیغام دیتی ہیں. جسے آپ نے yes یا نو کرنا ہوتا ہے، اس لئے الرٹ کا مکمل پیغام پہلے لازمی پڑھ لیں.
6. کوئی سافٹ وئیر ڈاون لوڈ کرتے ہوئے اپنا انٹی وائرس یا انٹی سپائی وئیر پروگرام لازمی ایکٹیو رکھیں.
7. بعض ویب سائٹس آپ کے کمپیوٹر میں سپائی وئیر خود سے داخل کرتی ہیں جس میں زیادہ تر کریکس یا عریاں تصاویر کی ویب سائٹس ہیں.
8. اپنا کمپیوٹر شٹ ڈاون کرنے سے پہلے cookies لازمی ختم کردیں.
9. کسی بھی پروگرام کو ان انسٹال کرنے کے بعد اس کی فائلز کو رجسٹری سے بھی ختم کروادیں.
10. اپنا ای میل ایڈریس یا پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ کی انفارمیشن کبھی اپنے براوزر میں سٹور نہ کروائیں.
11. بعض ویب سائٹ کے بارے میں گوگل، ایم ایس این بھی اپنے سرچ انجن لسٹ میں بتادیتا ہے کہ اس ویب سائٹ میں وائرس ہیں اس لئے ان ویب سائٹس سے اجتناب کریں.
12. بعض انٹی سپائی وئیر پروگرامز بھی سپائی وئیر پھیلاتے ہیں. اس لئے کسی غیر معروف انٹی سپائی وئیر پروگرام کا استعمال نہ کریں.
13. کسی بھی سافٹ وئیر کو ایکسپائر ہونے کے بعد فوری طور پر انسٹال کردیں.
14. یہ انٹی سپائی وئیر پروگرامز سپائی وئیر ختم کرنے کے لئے اچھے سمجھے جاتے ہیں.
Spybot Search and Distroy
Adaware SE
Microsoft Anti Spyware ۔