1 بعض لوگ جو بہت دبلے پتلے اور کمزور ہوتے ہیں صحت مند ہونا چاہتے ہیں انھیں چاہئے کہ رات کو سوتے وقت ایک چمچہ تل ، ایک چمچہ خشخاس اور ساتھ عدد بادام چینی ملے دودھ کے ساتھ کھائیں ، تین ہفتوں کے استعمال سے وزن میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا اور صحت بہت اچھی ہوجائے گی ۔

2 دبلے لوگوں کو چاہئے کہ ایک عدد میٹھا سیب رات کو چاقوسے چھیل کر قاشیں بناکر چینی یا شیشے کے پلیٹ میں رکھ کر تمام رات باہر ایسی جگہ رکھیں جہاں چاند کی روشنی اور شبنم پڑتی رہے صبح نہار منہ ہاتھ دھونے کے بعد یہ قاشیں کھالیں ۔ چند دنوں بعد جسم میں موٹائی پیدا ہوجائے گی اور چہرے پر تازگی و چمک پیدا ہوگی ۔ ایک ماہ بلا ناغہ استعمال کریں تو بہتر ہے ۔‎