‎پاکستان کا قومی ترانہ مشہور شاعر جناب حفيظ جالندھري نے 1952 میں لکھا جو ايک مقابلے ميں ٧٢٣ گانوں ميں سے چنا گيا اور اس کا انعام دس ہزار روپے تھا۔ سارا قومی ترانہ فارسي زبان ميں ہے سواۓ ايک لفظ “کا” کے۔
قومی ترانے کي موسيقي احمد جي چھاگلہ نے ترتيب دي اور اس ميں 21 ساز اور 38 دھنيں استعمال ہوئيں۔
قومی ترانہ ايک منٹ بيس سيکنڈ پر مبني ہے۔
جن لوگوں نے قومی ترانہ ريکارڈ کرايا ان کے نام يہ ہيں۔ احمد رشدی، شميم بانو، کوکب جہاں ، رشيدہ بيگم، نجم آراء، نسيمہ شاہين، زوار حسين، اختر عباس، غلام دستگير، انور ظہيراور اختر واصي
قومی ترانہ سب سے پہلے ريڈيو پر 13 اگست 1952 کو نشر کيا گيا۔
قومی ترانے کي پہلي رنگين ويڈيو امريکہ ميں ١٩ جنوري 1955 ميں بنائی گئ۔‎ ‎ قومی ترانہ

پاک سر زمين شاد باد
کشورِ حسين شاد باد
تو نشانِ عزمِ عالي شان
ارضِ پاکستان
مرکزِ يقين شاد باد
پاک سر زمين کا نظام
قوتِ اخوتِ عوام
قوم، ملک، سلطنت
پائندہ تابندہ باد
شاد باد منزلِ مراد
پرچمِ ستارہ و ہلال
رہبرِ ترقي و کمال
ترجمانِ ماضي، شانِ حال
جانِ استقبال
سايہء خداۓ ذوالجلال‎