‎غالب نے اپنے ایک شعر میں ہزار برس جینے کی دعا دی تھی اور ہر برس بھی ایسا جو 365 کی بجائے 50 ہزار دنوں کا ہو۔ گذشتہ چند عشروں کے دوران طبی شعبے میں ہونے والی ترقی اور صحت و صفائی سے متعلق شعور و آگہی بڑھنے سے انسانی عمر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اکثر ترقی یافتہ ملکوں میں اوسط عمر 75 سال سے زیادہ ہے۔ جب کہ جاپان میں 80 سال سے بھی زیادہ ہے۔ ہوفنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 100 سال سے زیادہ افراد کی تعدادتین لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہے اور ماہرین کو توقع ہے کہ 2050 ء میں یہ تعداد 60 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔ سائنسی شعبوں میں ہونے والی ترقی سے جہاں مہلک امراض پر قابو پانے ، طویل عرصے تک صحت مند رہنے اور لمبی مدت تک جینے کی راہ ہموار ہورہی ہے