خشک پالش کو گرم پانی میں کچھ دیر رکھیں نرم ہوجائے گی

برسات کے موسم میں نمک دانی میں نمک جم جاتا ہے چند کچے چاول رکھنے کے بعد نمک نہیں جمتا

سونے کے زیور میں چاک رکھنے سے زیور کالا نہیں ہوگا

جہاں مکھیوں کا مسئلہ ہو وہاں تازہ پودینہ رکھنے سے مکھیاں نہیں آئیں گی

اگر کپڑوں پر چائے گر جائے تو نمک چھڑک دیں داغ نہیں پڑے گا

اگر کپڑوں پر روشنائی کا داغ لگ جائے تو اسے ہٹانے کیلئے کچا آلو چھیل کر مل دیں داغ دور ہو جائے گا