السلام علیکم دوستو‏

انگلش سیلکٹرزنےورلڈ
کپ کرکٹ کےلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کا
اعلان کردیا ہے، اینڈریو
اسٹراؤس بدستور کپتانی کے
فرائض انجام دیں گے۔ لندن سے
جاری اعلامئے کے مطابق ٹیسٹ
ٹیم کے کھلاڑی ایلسٹر کک،
میٹ پرائر اور اسٹیون فن بھی
30 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں
شامل ہوں گے، جبکہ ایشز
سیریز کے دوران انجری کا
شکار ہوجانے والے فاسٹ بالر
اسٹورٹ براڈ کو زخمی ہونے کے
باوجود ابتدائی 30کھلاڑیوں
میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اینڈریو اسٹراؤس بدستور ون
ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے
جبکہ پال کولنگ ووڈ نائب
کپتان ہوں گے۔ 2007 کرکٹ
ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی
نمائندگی کرنے والے اوئن
مورگن 2011 کے لئے انگلینڈ
کے 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں سے
ایک ہیں۔‎