السلام علیکم دوستو

قومی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ
باؤلرعمرگل
اور آل راؤنڈر یاسر عرفات کا
نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز
میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس
طرح پاکستانی باؤلر عمر گل
اور آل راؤنڈر یاسر عرفات نے
ایک اور معرکہ سر کر لیا۔
دونوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں
زیادہ وکٹوں پر گینیز بک آف
ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کر ا
لیا۔ قومی فاسٹ باؤلر ٹی
ٹوئنٹی اسپیشلسٹ عمر گل نے
ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھے
وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں
نے یہ کارنامہ ٹی ٹونٹی ورلڈ
کپ 2009ء میں نیوزی لینڈ
کیخلاف کھیلے گئے اس میچ میں
عمر گل نے آدھی سے زائد ٹیم
آؤٹ کر کے ایک بڑا معرکہ سر
کیا۔ اس پر عمر گل کو مین آف
دی میچ تو ملا ہی تھا، اب اس
ریکارڈ کو عالمی سطح پر بھی
تسلیم کر لیا گیا ہے۔ جسے
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں
شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان
کے دوسرے کرکٹر یاسر عرفات
ہیں جن کا نام ورلڈ ریکارڈز
کی اس کتاب میں درج کر لیا
گیا ہے۔ یاسرعرفات نے نیشنل
اور انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کے
اکسٹھ میچز میں نوے وکٹیں
حاصل کیں جس پر انہیں گینیز
بک آف ورلڈ ریکارڈ دوہزار
گیارہ کا حصہ بنایا گیاہے۔