السلام علیکم دوستو‏

سیف گیمزچیمپئن نسیم
حمیدنےقومی کھیلوں
کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ
ھونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔


پشاور میں جاری نیشنل گیمز
میں خواتین کی سو میڑز کی ریس
میں توقعات کے مطابق پاکستان
آرمی کی نسیم حمید نے
کامیابی حاصل کی۔ نسیم حمید
نے سو میڑز کا فاصلہ بارہ
اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں
طے کیا۔ واپڈا کی طیبہ نے
سلور اور واپڈا کی ہی ثمرین
نازنے براؤنز میڈل حاصل کیا
دوسری جانب مردوں کے مقابلے
میں پاکستان آرمی کے لیاقت
علی نے سو میٹر کا فاصلہ دس
اعشاریہ اٹھتہرسیکنڈ میں طے
کرکے مقابلہ جیت لیا۔ اس سال
فروری میں ڈھاکہ میں ہونے
والے سیف گیمز میں گیارہ
اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں
طلائی تمغہ جیت کر نسیم حمید
نے زبردست شہرت حاصل کی تھی۔
لیکن فٹنس مسائل کی وجہ سے وہ
پھر کسی بین الاقوامی ایونٹ
میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔‎