السلام علیکم آئی ٹی دنیا کے دوستوں

میرے پاس سونی وائیو کا لیپ ٹاپ ہے جس کا ماڈل نمبر ہے

vgn-nw11s

اس لیپ ٹاپ میں ونڈوز وسٹا فیکٹری فٹڈ یعنی بائی ڈیفالٹ بطورِ آپریٹنگ سسٹم کے انسٹال کیا ہوا تھا۔ پھر میں نے اس پر اوریجنل ونڈوز 7 انسٹال کیا۔ وہ تقریباً ایک سال تک بغیر کسی دقت کے بالکل درست کام کر رہا تھا۔ ابھی کچھ دن پہلے کسی سبب سے میرا لیپ ٹاپ ہینگ ہونا شروع ہو گیا تو میں نے سوچا کہ میں اسے ریفریش کر کہ دوبارہ ونڈوز وسٹا ڈال دوں جس کی ریکوری ڈسک میں نے اسیُ روز بنا لی تھی جب میں نے پہلے دن لیپ ٹاپ کو آن کیا تھا۔
یہ ریکوری ڈسک دو عدد ڈی۔وی۔ڈی پر مشتمل ہے۔ لیکن بدقسمتی سے جب میں نے انسٹالیشن شروع کی تو میسج آنا شروع ہو گیا کہ سسٹم کی کچھ فائیلیں مسِ ہیں۔ اب میں پریشان ہوں کہ اپنے لیپ ٹاپ کو کیسے دوبارہ استعمال کروں۔

میں آپ لوگوں کا انتہائی مشکور ہوگا اگر آپ میں سے کسی کے پاس مزکورہ بالا ماڈل کی ریکوری ڈسک ہو تو ایک عدد سیٹ مجھے بنا دیں آپ چاہیں تو اس کے پیسے مجھ سے چارج کرلیں۔ لیکن مہربانی فرما کر میرا یہ مسئلہ حل فرما دیں۔ کیوں کہ اس کے بغیر میرے بہت سے کام ادھورے رہ گئے ہیں۔ میں یہ پیغام بھی اپنے ایک دوست کے کمپیوٹر کے ذریعے تحریر کر رہا ہوں۔ براہِ کرم جلد از جلد جواب دیں۔

آپ کا بیحد ممنون ، آپ کا ایک بھائی

محمد رفیق موسانی