بتاوُ کیسا لگتا ہے؟
کسی ویران رستے پر
کسی انجان رستے پر
کسی کا ساتھ مِل جانا
خوشی کے پھول کِھل جانا
بتاوُ کیسا لگتا ہے؟
اور اس کے بعد پھر اِک دن
کسی کا یُوں بچھڑ جانا
سبھی رنگوں کا مِٹ جانا
وہ بند مُٹھی میں ہاتھوں کی
فقط کچھ ریت رہ جانا
بتاوُ کیسا لگتا ہے؟