طالبان کو شاپنگ سنٹروں سے بھلا کیوں نفرت؟ سب کچھ مثمار کرکے چھوڑیں گے یہ لوگ۔

بی بی سی اردو سے


کابل خودکش حملہ، تین ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک شاپنگ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے خود کش بمبار کو روکنے کی کوشش کی لیکن جب وہ نہ رکا تو انہوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور کے جسم سے لپٹا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کی وجہ سے حملہ آور سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔
یہ گزشتہ دو ہفتوں میں کابل میں دوسرا خودکش حملہ ہے۔
گزشتہ ماہ بھی کابل کی سپر مارکیٹ میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
جس سپر مارکیٹ میں خودکش حملہ ہوا تھا وہ غیر ملکیوں میں بہت مقبول تھی۔
پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے پہلے سٹور میں فائرنگ کی اور بعد میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔
ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔