اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

میرے دوست احسان بھائی نےبہت اچھا لکھا۔۔۔ مگر افسوس میرے دوست میں آپکے ساتھ بالکل اتفاق نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔ ہو سکتا ہے آپ نے جو حالات لکھے ہیں یہ کم از کم بیس سال پرانی ہو یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس کے ساتھ آپکا واسطہ پڑا ہو وہ لوگ اچھے ہوں۔۔۔ ویسے میں بھی سعودی عربیہ میں رہتا ہوں۔۔۔۔۔ اور یہاں آئے روز اخبارات میں آرٹیکل چھپتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کہ غریب لڑکے کےساتھ کوئی بھی شادی نہیں کرتے اور غریب لڑکیاں بھی امیروں کے چکر میں پڑے رہتے ہیں۔۔۔ مگر امیر انکی زندگیاں خراب کرکےبھاگ جاتے ہیں۔۔ 40فی صدایسی عورتیں ہیں جسکی عمریں 30 یا 30 سال سے اوپر ہو چکی ہیں اور اسکی شادی نہیں ہوئی اور اب انکے ساتھ کوئی شادی کیلیئے تیار نہیں اور اخبار لکھتا ہے کہ اگلے چار پانچ سالوں میں یہ مسئلہ گھمبیر ہو سکتا ہے ۔۔۔۔ اللہ معاف فرمائے یہ لوگ سب کچھ جانتے ہوئے بھی ایسے حرکتیں کرتے ہیں کہ ہمیں شرم آتا ہے۔۔ بحر حال اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔ لیکن آپ نے جو لکھا میں نے کم از کم ایسا نہ سنا اور نہ دیکھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللهم صل على محمد و على ال محمد كما صليت على ابراهيم و على ال ابراهيم انك حميد مجيد