پاکستانی شہری کو کچلنے والا امریکی ڈرائیور فرار، امریکا پہنچ گیا: امریکی میڈیا










امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری عباد الرحمان کو کچلنے والا امریکی ڈرائیور فرار ہو کر امریکا پہنچ گیا ہے.

امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور امریکی سفارتخانے کی گاڑی چلا رہا تھا جس کے نیچے آکر عبادالرحمان کی موت واقع ہوئی۔ ڈرائیور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے اسٹاف میں شامل ہے اور اس کے پاس بھی وہی ویزا ہے جو ریمنڈ ڈیوس کے پاس تھا۔ لاہور میں عدالت کی جانب سے ڈرائیور کو طلب کیا گیا جبکہ پنجاب کے حکام پانچ بار ڈرائیور اور گاڑی کی حوالگی کیلئے امریکی سفارتخانے کو خطوط لکھ چکے ہیں جن کاکوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ایک سینیئر امریکی افسر کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور کو فوری طور پر پاکستان سے نکال لیا گیا تھا۔