دین میں آسانی کرو اور سختی نہ کرو
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 70 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ
محمد بن بشار، یحیی بن سعید، شعبہ، ابوالتیاح انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (دین میں) آسانی کرو اور سختی نہ کرو، لوگوں کو خوشخبری سناؤ اور (زیادہ تر ڈرا کر انہیں) متنفر نہ کرو۔