تمام ایکسپرٹ اور ماہرین کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
گذارس یہ ہے کہ میں نے اپنے لیپ ٹاپ پر اس کی جینوئن وینڈوز وسٹا دوبارہ انسٹال کی ہے، لیکن جب میں اس کو جینوئن کرنے کے لئے پراڈکٹ کی ڈالتا ہوں تو مجھے یہ میسج ملتا ہے کہ آپ کی پراڈکٹ کی کسی اور کے استعمال میں ہے، آپ دوسرا کی وڑڈ ڈالیں یا نئی کی خریدیں۔
میرے پاس اوریجنل وسٹا ہے اور معلوم نہیں اس کی پراڈکٹ کی کیسے کسی اور کے استعمال میں ہے، میں اپنی کی کیسے واپس لے سکتا ہوں، میں اس کا کیا حل کروں، براہ کرم اس کے بارے میں میری رہنمائی فرماکر مشکور فرماویں، آپ کی نوازش ہوگی۔