السلام علیکم دوستوں۔ویسے تو اس فورم پر ساری باتیں ہی سیکھنے اور سیکھانے کی ہوتی ہیں مگر میں چاہتاہوں کہ ہمارے سینئر ساتھی آنے والے وقت کی نزاکت کے حساب سے اپنے جونیئر ساتھیوں کو بھی اپ ڈیٹ کرتے رہا کریں۔
اب جب کے ایکس پی کا دور ختم ہونے کو ہے اور ونڈوز سیون اور آٹھ کا دور ہے اس کے مطلق بھی بات ہو۔ یہ کیا ہے؟ اب کیا کرنا ہے؟ اس کو بہتر انداز میں کس طرح استعمال کرنا ہے ؟ اس کے ڈرائیور اور اس پر استعمال ہونے والے سوفٹ وئیر اور ونڈوز سیون پر پرانے سوفٹ وئیر کو استعمال کرنے کا مسلہ۔۔ان سب پر بھی بات ہونی چاہیے۔
Windows Ultimate
کیونکہ زیادہ استعمال میں ہے اس لیے بات بھی ایسی سے شروع کرنی چاہے۔ یہ میرا زاتی خیال ہے آپ دوستوں کی آرا کو تسلیم کیا جائے گا۔
تو جو جو دوست اس وقت ونڈوز سیون استعمال کر رہے ہیں یا وہ اس کے مطلق جانتے ہیں وہ اپنے اپنے تجربات شئیر کریں۔
شکریہ