اسلامُ علیکم
اُمید ہے کہ تمام ممبران اور ماہرین کمپیوٹر بخیروعافیت ہونگے
محترم دوستوں معلوم یہ کرنا ہےکہ اگر کسی سسٹم پر "کی لوگر،یا شائد کی ریڈر"جس سے کی بورڈ کی تمام حرکات وسکنات کا پتہ کیا جاسکتا ہے "لگا ہوا ہے ،یا انسٹال ہو تو اس کے بارے میں کس طرح پتہ چلے گا اور اس کو ان انسٹال یا ریمو کئے بغیر اس کو اپنا کام کرنے سے کس طرح روکا جاسکتا ہے
سمپل یہ کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ اگر میرے سسٹم پر ایسا کوئی سوفٹ وئیر ہے تو میں اسے ان انسٹال تو نہ کروں لیکن اس کی کارکردگی کو اس طرح کنٹرول کروں کہ یہ اپنے انسٹال کرنے والے کو وہی رپورٹ دے جو میں چاہتا ہوں۔
امید ہے کہ احباب میری بات سمجھ گئے ہونگے اور تفصیلی جواب سے نوازیں گے
اللہ جی سب کو شاد رکھیں آباد رکھیں آمین