میچ فکسنگ کیس: 8 سال میں کرکٹ سے 12 لاکھ پاؤنڈ کمائے: سلمان بٹ
لندن میں میچ فکسنگ اور کرپشن کیس کے نویں روز سلمان بٹ پر سوالات کی بوچھاڑ ہو گئی ۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آٹھ سال میں 12 لاکھ پاؤنڈز کمائے ۔
لندن میں ہونیوالی کرپشن کیس کی سماعت کے نویں روز سابق کپتان سلمان بٹ پہلی بار کٹہرے میں پیش ہوئے اور استغاثہ کے تندوتیز سوالات کے جوابات دیے۔ استغاثہ نے سلمان بٹ اور مظہر مجید کے درمیان رابطوں کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا اور سلمان بٹ سے ان کے کمرے سے ملنے والی بھاری رقم کے بارے پوچھا کہ اتنی رقم کہاں سے آئی ۔ جواب میں سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2003 سے اب تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 لاکھ پاؤنڈز کمائے ہیں ۔ اس سے قبل سلمان بٹ کے وکیل علی باجوہ نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ مظہر مجید اور محمد عامر کے درمیان مجرمانہ سازش ہو سکتی ہے لیکن اس میں سلمان بٹ کسی طرح سے بھی ملوث نہیں ۔ علی باجوہ کا کہنا تھا کہ عدالت صرف اس الزام کی سماعت کر رہی ہے کہ آیا لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران سلمان بٹ نے محمد عامر اور آصف کو نو بالز کروانے کی ہدایت دی تھی یا نہیں ۔علی باجوہ کا کہنا تھا کہ مظہر مجید کی سب کرکٹرز کیساتھ دوستی تھی لیکن مظہر مجید نے سلمان بٹ کے اعتماد کو بری طرح سے مجروح کیا
Bookmarks