آپ سب کو محمد فیصل کی طرف سے

کیا وجہ تھی کہ پاکستان نے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو عبرتناک شکست دی
لیکن اچانک ون ڈے میں ایسا ڈھیر ہو ا کہ جیسا ابھی ون ڈے اسٹیٹس حاصل کیا افغانستان کی طرح

اس کی وجہ ملاحضہہ فرمالیں کیونکہ اگر پاکستان ہارتا نہیں تو یہ فیصلہ ہو سکتا تھا
اب اس کا بھر پور جواز موجود ہے
ہماری ٹیم سے سیاسی گند پاک نہیں کیا جس کی بڑی مثال شعیب ملک کی ہے

کوچ واٹ مورہوں گے، بورڈ نے محسن خان کو فیصلے سے آگاہ کردیا
دبئی (نمائندہ خصوصی) اب یہ بات یقینی ہے کہ آسٹریلوی ڈیو واٹ مور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے، محسن خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ بورڈ کے ایک اعلٰی افسر نے پیرکو یہاں تصدیق کی کہ ڈیو واٹ مور دو مارچ کو لاہور میں بورڈ کے ساتھ اپنے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف سے سوال کیا گیا کہ کیا تین ون ڈے میچ ہارنے کے بعد واٹ مورکا کوچ بننے کا جواز پیدا ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنانے کے لیے ٹیم کو پروفیشنل خطوط پر چلانا چاہتے ہیں۔ کوچ واٹ مور ہو یا کوئی اور ہم پاکستانی ٹیم میں پروفیشنلزم کا کلچر لانا چاہتے ہیں۔ واٹ مورکا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ وہی فیصلہ کیا جا رہا ہے جو پاکستان کرکٹ کے مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ٹیم کو بھی تینوں فارمیٹ کے لیے ماہر کھلاڑی لانے پڑیں گے۔ آسٹریلیا کی مثال سامنے ہے جس کے پاس ٹی ٹوئنٹی میں 9 نئے کھلاڑی ہیں۔ میں سلیکٹرز اور کپتان کوچ پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ واٹ مور کو دوسال کے لیے ہیڈ کوچ بنیں گے۔57 سالہ واٹ مور اس سے قبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کی قومی ٹیموں، لنکا شائرکاؤنٹی اورکول کتہ نائٹ رائیڈرزکے کوچ رہ چکے ہیں۔ واٹ مورلاہور میں قومی ٹیم کا مختصر کیمپ لگانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی دوارن پاکستانی کھلاڑیوں سے ان کا باضابطہ تعارف کرایا جائے گا۔

اللہ پاکستان کی ٹیم پررحم کرے اس کو سیاسی گند سے پاک رکھے اور سارے فیصلے آزادانہ کرنے کی تو فیق دے

محمد فیصل