لو جی ہم نے اتنی محبت دی۔۔ ہم نے اپنے بھائیوں کی طرح اپنی جیت بھی ان سے شیئر کی!!!!
اور انہوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا۔۔؟؟؟
بدلے میں میچ کا رزلٹ ہی چیلنج کر دیا کہ اعزاز چیمہ نے 50 اوور کی پہلی بال پر اُن کے کھلاری کا دوسرا رن بننے میں رکاوٹ کھڑی کی، حالانکہ دوسرے رن کا کوئی چانس ہی نہیں تھا ۔

اور ویسے بھی یہ کھیل ہے اور اس میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔۔
لیکن
انہیں اس ٹکرائو پر 5 رن کی پلانٹی چاہیئے ہے۔۔

بیچارے ابھی پہلی بار فائنل میں پہنچے تھے اور ۔۔۔۔۔۔ خواب ہو گئے ریزہ ریزہ


آج جو بنگال آپ ٹیسٹ میچ کھیلتے ہو ناں یہ پاکستان کی مہربانی ہے 99 کے ورلڈ کپ میں ہم نے میچ جتوا دیا تو آپ کو ٹیسٹ کرکٹ اسٹیٹس ملا

پچھلے سال ہمارے ملک نے بنگال کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مصطفٰی کمال کو آئی سی سی کا نائب منتخب کرنے کے لیے ووٹ دیا۔۔

چلیں زیادہ دور نہ جائیں ابھی ایک ماہ پہلے ہمارے کھلاڑی آپ کے ملک کی لیگ کھیلنے آئے، اور پورے ٹورنامنٹ میں ایکسائٹمنٹ قائم رہی۔۔


لیکن میرا مشورہ آپ کے لیے یہ ہے کہ کرکٹ چھوڑ دو یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے۔۔
کیونکہ جب میچ ہارنے کا حوصلہ نہیں تو پھر کھیلنا بھی چھووڑ دو۔۔۔

ورلڈکپ 2011 میں جب ان کی ٹیم 58 پہ آل آوٹ ہوتی ہے تو کسی بچوں کی طرح ان کی عوام ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی بس پر پتھرائو کرتی ہے۔۔