!!...میں اپنے سانسوں کو تیرے نام کے ہر ہرف سے،زندہ کرنے کی مشق کر رہاہوں
مردوں کو زندہ ہوتے شاید کسی نے نہیں دیکھا
لیکن
تم آؤ تو...!! یہ منظر سامنے پھلادوں
!!...تم دیکھو تو
...سمندر کی طرح تمہارے گرد پڑاؤ کردوں


!!...تم بولو تو
...تمہاری آواز کو اپنے گلے کا تعویز بنا کر پہن لوں

!!...تم لڑو تو
...میں سارے ہتھیارزمیں پر پھینک کر شکست مان لوں

!!...تم ہنسو تو
...دنیا کی سارے قیدی آزاد کردوں

!!...تم کھاؤ تو
...اپنے لہو کی آگ پر سینکا ہوا ناشتا سجا دوں

!!...تم بیٹھو تو
...ساری دنیا کو خوشبو کی کرسی بنادوں

!!...تم لیٹو تو
...اپنے بدن کا پنکھ بنا کر تمہیں میٹھی نیند کے آنگن میں جھولا دوں

!!...تم جاگو تو
...ساری راگنیاں اس دل کی تمہیں سنادوں

!!...تم روٹھو تو
...ناچ ناچ کر دھرتی اپنے سر پر اٹھالوں

!!...تم مان جاؤ تو
...اپنی جان کا صدقہ تیرے نظر کردوں

!!...تم آؤ تو
!!...تم آؤ تو
....ساری دھرتی جگ مگ کر دوں اپنی لہو کی بوندوں سے