امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے گوگل کروم کے نام سے اپنا انٹرنیٹ براؤزر لانچ کر دیا جس کے نتیجہ میں مائیکرو سافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور فائر فاکس پر اس کی برتری قائم ہو گئی۔ گوگل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گوگل کروم انتہائی جدید سافٹ ویئر ہے،جس میں انٹرنیٹ صارفین کی مستقبل کی ضروریات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ دنیا کے ایک سو ممالک میں ایک ساتھ لانچ کیا جارہا ہے اور ان ممالک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص اسے بغیر معاوضہ کے ڈاؤن لوڈ کر سکے گا۔ گوگل کے اس اعلان نے انٹرنیٹ براؤزر کے شعبہ میں مائیکرو سافٹ کی گذشتہ دو عشروں سے جاری برتری ختم کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت 60 سے 80 فیصد انٹرنیٹ صارفین مائیکرو سافٹ کا انٹرنیٹ براؤزر استعمال کر رہے ہیں