Name:  img.jpeg
Views: 161
Size:  11.2 KB

اردو ٹائمز(نیوز) ایک امریکی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر بش نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں تین مرحلوں پر مشتمل جامع کارروائی کی اجازت دی ہے جس کا مقصد اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانا ہے انگور اڈہ حملہ نئے امریکی منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ اپنی ایک رپورٹ میں امریکی ریڈیو نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی سپیشل آپریشن فورسز کی ہیلی کاپٹر سے کی گئی کارروائی واحد ایکشن نہیں تھا۔ بلکہ صدر بش نے تین مرحلوں پر مشتمل کارروائی کی اجازت دی ہے۔ جس کا مقصد اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے بارے میں علم رکھنے والے ایک ذریعہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ زیادہ جارحانہ فوجی کارروائی پر زور دیتا ہے۔ یہ منصوبہ بش انتظامیہ کے اقتدار سے نکل جانے تک القاعدہ کو سختی سے کچلنے کی آخری کوششوں کا اظہار ہے۔ ذریعہ کا کہنا ہے کہ انگور اڈا حملہ تین مراحل میں سے پہلا مرحلہ تھا تاہم امریکی محکمہ دفاع اور وائٹ ہاﺅس حکام نے اس منصوبے کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس گروپ صدر بش سے پہلے ہی پاکستان میں کارروائی کی اجازت لے چکا ہے۔ ان کارروائیوں میں جاسوس طیاروں سے حملے بھی شامل ہیں جو سو پونڈ وزنی میزائل داغ سکتے ہیں۔