میرے کمپیوٹر میں وینڈوز سیون چل رہاہے۔۔
پرابلم یہ ہے کہ میرا کمپیوٹر ایسس کمپنی کاہے۔۔۔ موڈل ای ای ای ٹاپ ہے
وائرلس آوٹومیٹک ہے
میں ابوظہبی میں رہ رہاہوں۔۔۔ میرا آئی اس پی اتیسالات ہے۔۔۔
گھر میں موڈم دیوار کے ساتھ ٹچ ہے
میں نے لنکسس کمپنی کا راوٹر خریداہے۔۔۔ جس کے ذریعے میں اپنے موبائل فونز وغیرہ کو وائرلس کے ذریعے کنکٹ کرنا چاہتاہوں۔۔۔
جب میں ڈیرکٹلی کمپیوٹر کو دیوار والے موڈم کے ساتھ کیبل کے ذریعے کونکٹ کرتاہوں۔۔۔ تو صحیح طور پر کام کرتاہے۔۔۔۔
مگر جب کمپیوٹر کو راوٹر سے اور راوٹر کو دیوار والے موڈم کے ساتھ کونکٹ کرتاہوں۔۔۔ تو وائرلس چل رہاہے۔۔۔ مگر کیبل کنکشن کام نہیں کرتا۔۔۔
یعنی کمپیوٹر اوٹومیٹیکلی وائرلس کے ذریعے انٹرنیٹ براوز کرتاہے۔۔۔۔
میں چاہتاہوں کہ میرا کمپیوٹر کیبل کے ذریعے کنکٹ ہو اور باقی ڈیوائسز وائرلس کے ذریعے۔۔۔۔۔ یہ کیسے ہوگا۔۔۔