Name:  556797_10150935608347899_97429917898_10063507_1367633547_n.jpg
Views: 315
Size:  17.8 KB

مجھے یہ بیان کرتے ہوئے انتہائی افسوس ہورہا ہے کہ سب سے کم عمر میں مائیکروسافٹ پروفیشنل بننے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والا پاکستانی نوجوان شایان عنیق ایک فراڈ ہے۔

شایان عنیق جس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے نے حال ہی میں دعوی کیا ہے کہ اس نے مائیکروسافٹ پروفیشنل سرٹیفیکیٹ پروگرام میں 1000 میں سے 998 نمبر لے کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے اور اسی لیے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اسے جولائی 2012 میں امریکہ دعوت دی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں مائیکروسافٹ کے نمائیندوں اور امریکہ میں مائیکروسافٹ کے حکام کی جانب سے شایان عنیق کے دعووں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ان کے مطابق اس نوجوان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیا، بل گیٹس کی جانب سے اسے کسی ملاقات کی دعوت نہیں دی گئی۔

مائیکروسافٹ حکام کے مطابق اب کمپنی اپنے سرٹیفائیڈ پروفیشنلز کی عمروں کا ریکارڈ نہیں رکھتی لہذا اب چاہے کوئی کم عمر یہ سرٹیفیکیشن مکمل کرے یا زائد عمر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جب ہم نے شایان سے اس بارے میں پوچھا تو انس نے موقف اختیار کیا کہ شاید مائیکروسافٹ کے نمائیندوں نے پروپاکستانی کو غلط معلومات فراہم کی ہیں اور انہیں بل گیٹس کی جانب سے ملاقات کے لیے دسمبر 2012 میں بلوایا گیا ہے، اس نے مزید کہا کہ وہ ہمیں ای میل کے ذریعے بھیجا جانے والا دعوت نامہ بھی دکھا سکتاہے۔

اس نے مزید دعوی کیا کہ اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جلد شائع کیا جائے گا، اسکے مطابق چونکہ اس نے یہ ریکارڈ نومبر 2011 میں بنایا ہے لہذا شاید اس وجہ سے ابھی اسکا نام ویب سائیٹ پر ظاہر نہیں ہورہا۔ جب ہم نے شایان کے بارے میں جاننے کے لیے اسکے والد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

اس حوالے سے ابھی مائیکروسافٹ کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیا وہ اس فراڈیے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہوگی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شایان کے اعزاز میں جلد ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہاتھا لیکن اس کے جھوٹ کا پول کھل جانے کے بعد اب اسکی توقع نہیں ہے۔

شایان کی کہانی ایک اور فراڈیے عمار افضل سے ملتی جلتی ہے ، وہ بھی اوکاڑہ سے ہی تعلق رکھتا ہے اور اس نے بھی اسی قسم کےجھوٹے دعوی کرنے کے علاوہ مائیکروسافٹ ونڈوز 9 بنانے کا دعوی بھی کیا تھا۔ عمار کا فراڈ کیسے پکڑا گیا یہ جاننے کے لیے یہ http://www.itnama.com/2012/05/ammar-...نک ملاحظہ فرمائیں۔

اپ ڈیٹ:
شایان کی جانب سے پروپاکستانی پر اپنے جھوٹ کا پول کھل جانے کے بعد اس نے ہمیں ایک بار پھر چکمہ دینے کی کوشش کی اور Bill and Malinda Gates Foundation کی طرف سے ہمیں جعلی ای میل بھیجی جسکا متن کچھ یوں ہے۔


Name:  556797_10150935608347899_97429917898_10063507_1367633547_n.jpg
Views: 315
Size:  17.8 KB

لیکن چور جتنا بھی ذہین ہو غلطی ضرور کرتا ہے، شایان کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میل دراصل پراکسی سروس کا استعمال کرتے ہوئے جعلی پتہ سے بھیجی گئی ہے۔

Name:  1.gif
Views: 278
Size:  11.9 KB

Name:  shayan1_thumb.jpg
Views: 278
Size:  34.3 KB

Name:  shayan_thumb.jpg
Views: 278
Size:  85.4 KB

مجھے اس نوجوان پر افسوس ہے جو اس کم عمری میں ہی جھوٹ اورفراڈ کا سہارا لے کر دوسروں کو دھوکہ دے رہا ہے۔