امید ہے اپ سب خیریت سے ہونگے
ایک نہایت ہی سادہ اور اسان سی ٹپ ہے
اکثر گرمی میں دھوپ کی وجہ سے ہماری رنگت جھلس جاتی ہے
جلد بے رونق ہو جاتی ہے
اسکے لیئے ۔۔۔

لیموں کا عرق اور عرقِ گلاب ہموزن لے لیں اور ایک شیشی میں بھر کے فرج میں رکھ لیں
روزانہ جتنی بار بھی چہرہ دھوئیں
تھوڑا سا لے کر چھرے پر لگا لیں
اسکو چہرے پر لگا رہنے دیں جب اگلی بار چہرہ دھویئے
چہرہ خشک کرکے دوبارہ لگا لیں اسطرح دن میں کم از کم تین بار ضرور لگایئے
تھوڑے ہی دنوں میں جلد نکھر جائے گی آپ خود محسوس کریں گی

خاصطور سے جب اپ دھوپ میں سے آیئں
اسوقت لگانے سے اسکن فریش ہو جاے گی اور دھوپ کے اثرات بھی کم ہو جایئں گے
آزما کر دیکھں
اور دعا میں یاد رکھیں
اللہ حافظ و نگہبان