یرے پاس G62 HP کا Daual Core لیپ ٹاپ ہے جس میں ونڈوز سیون 64 بٹ انسٹال ہے ۔

کچھ ہفتوں سے اس میں پرابلم یہ ہے کہ میں جب اسے آف کرکے چارجنگ پر لگاتا ہوں تو قریبا 50 منٹ بعد ہی اس کی لائٹ سرخ سے سفید میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ ا سکی بیڑی

مکمل طور پر چارج ہو چکی ہے ۔
جب میں اسے آن کرکے چلاتا ہوں تو اس کی بیٹری %65 چارجنگ ظاہر کرتی ہے ۔ جس کے بعد میں اسے بند کرکے دوبارہ چارجنگ پر لگا دیتا ہوں ۔ تاکہ مکمل %100 بیٹری چارج ہوجائے ۔ اس

کی لائٹ دوبارہ سرخ ہو جاتی ہے اور %100 پر جاکر دوبارہ سفید ہوجا تی ہے ۔

مجھے پوچھنا ہے کہ لیپ ٹاپ ایک ہی بار میں مکمل %100 بیٹری چارج کیوں نہیں کرتا ۔ کیا یہ لیپ ٹاپ کے چارجر کا مسئلہ ہے یا بیٹری کا یا پھرلیپ ٹاپ کے آپریٹنگ سسٹم کا ۔

چارجنگ کے دوران لیپ ٹاپ کا نچلا حصہ بھی کافی گرم ہوجاتا ہے ۔ اور چارجر بھی اب پہلے کی نسبت معمول سے زیادہ گرم ہوجاتا ہے ۔



امید ہے جاننے والے دوست اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں گے ۔