اسلامُ علیکم ایکسپرٹس، ایڈمن آف آئی ٹی ڈی۔
بڑی معذرت کے ساتھ۔ ۔ میرے ذہن میں ایک سوال بار بار آتا ہے کہ آئی ٹی دُنیا سائیٹ فری میں آئی ٹی کے متعلق اور اسکے علاوہ کئی موضوع کی تعلیم مُفت میں شیئر کررہا ہے. یہ سائیٹ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے ہر قسم کے لوگ فائیدہ اُٹھاتے ہیں۔ میں نے تو حد سے ہی زیادہ فائیدہ اُٹھایا ہے اور میرا پسندیدہ بھی ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر یہ فری میں تعلیم شیئر کررہا ہے تو اس پر ایکٹیویٹد / کریک شُدہ سافٹویئر / رجسٹرڈ سافٹویئر شیئر کرنے کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ حالانکہ بعض بہت ہی اہم سافٹویر ہوتے ہیں جنکی رجسٹریشن بہت ضروری اور مہنگی بھی ہوتی ہے۔ اگر آئی ٹی ڈی کے ذریعے مُفت میں مل جائے تو کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟
برائے مہربانی مُجھے اسکا مُناسب جواب دیں۔
شکریہ۔
رحمت اللہ خٹک۔