السلام علیکم ورحمۃ اللہ
پیارے بچو! تم ہمارے معصوم بچے جیسے نہ بننا
ہمارے معصوم بچے کی عادتیں سنو
محمد سفیان قاسمی

دوست ہیں اپنے بھائی بھلکر
باتیں ساری ان کی گڑ بڑ
راہ چلیں تو، رستہ بھولیں
بس میں جائیں ، بستہ بھولیں
ٹوپی ہے تو ، جوتا غائب
جوتا ہے تو موزہ غائب
پیالی میں ہے چمچا الٹا
پھیر رہے ہیں کنگھا الٹا
لوٹ پڑیں گے چلتے چلتے
چونک اٹھیں گے بیٹھے بیٹھے
سواد لےکر دام نہ دیں گے
دام دیے تو چیز نہ لیں گے