اٹک میں پاک فضائیہ کے ایئر بییس کامرہ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، ذرائع کے مطابق ایئر بیس پر شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے فوج سے مدد طلب کر لی گئی ہے جبکہ ایئر فورس ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ رینجرز اور ایف سی کی ٹیموں کو کامرہ طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم بھی کامرہ روانہ ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور پنڈ سلمان مکھن کی جانب سے داخل ہوئے اور ڈھائی بجے ایئر بیس پر حملہ کر دیا۔ کامرہ ایئر بیس پر جے ایف تھنڈر 17 کی اسمبلنگ ہوتی ہے۔ ایئر بیس پر 30 سے زائد طیارے ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔