دوستو ! السلام علیکم.
عرض یہ ہے کہ میں ورلڈ کال کی فلیش سے نیٹ استعمال کرتا ہوں. ہمارے شہر میں اس کے سگنل 40 فیصد آتے ہیں. جس کی وجہ سے سپیڈ کم ہوتی ہے. کل میں نے ایک کام کیا. میں نے بازار سے ایک بڑی کیبل لی اور ورلڈ کال فلیش کیساتھ جو تار ملتی ہے اس کودرمیان سے کاٹ دیا اور اس بڑی کیبل کو تار کے ساتھ جوڑ لگا دیا. پھر میں نے اس کو چیک کیا تو وہ صحیح کام کر رہی تھی.سگنل بھی 80 فیصد آرہے تھے اور سپیڈ بھی بہت اچھی. لیکن اج جب میں نے نیٹ چلایا تو ایک عجیب مسئلہ ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ جب میں کونیکٹ کرتا ہوں تو کونیکٹ ہونے کے تقریبا 15 20 سیکنڈ بعد فلیش خود بخود ریموو ہوجاتی ہے. اور پھر کونیکشن کٹ جاتا ہے اور تھوڑی دیر بعد فلیش پھر آن ہوجاتی ہے. یہی مسئلہ جاری رہتا ہے. اگر نیٹ سے کونیکٹ نہ ہوں تو پھر فلیش ریموو نہیں ہوتی یہ مسئلہ صرف کونیکٹ ہونے کے بعد پیش آتا ہے.اب میں نے وہ تار اتار دی ہے اور فلیش ڈائیریکٹ لگارکھی ہے.اب ہے تو صحیح لیکن سگنل صرف 30 سے 40 فیصد رہ گئے ہیں. براہ مہربانی اوپر والے مسئلے کے متعلق میری ہیلپ کیجئے.
Bookmarks