بندر کی شیطانیوں سے تو ہر کوئی بخوبی واقف ہے تاہم بندر کبھی کتے کیساتھ چھیڑ خانی کا خیال دماغ میں لائے گا یہ شاید کبھی کسی نہیں سوچا ہوگا۔امریکہ میں کچھ ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں بندر کاؤ بوائے بن کر کتوں کو گھوڑا بنائے اس پر سواری کرتے دیکھے گئے۔ یہ بندروں کی کوئی شرارت نہیں بلکہ یہ تربیت یافتہ کتے اور بندر ہیں جو سال بھر میں امریکہ کے مختلف شہروں میں کرتب دکھاتے نظر آتے ہیں اور ان کے سے دلچسپ شو کو دیکھنے ہزاروں شائقین میدان کا رُخ کرتے ہیں۔ اس خاص مظاہرے کیلئے ناصرف بندر انتہائی مہارت سے کتے پر سواری کرتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے اونچی اونچی رکاوٹیں بھی عبور کرتے ہیں۔