ابو :۔ ایک تو یہ مائیکرو سافٹ ایکسل میں۔۔یہ۔۔
BAHTTEXT
کا فنکشن کام نہیں کر رہا ہے۔۔۔ اب دیکھیں ناں۔۔ مجھے اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیل کرنے کے لئے۔۔ ایکسل میں۔۔ نمبرز کو۔۔ ورڈز میں بھی لکھنا ہوتا ہے۔۔۔لیکن یہ باھٹ ٹیکسٹ کا فنکشن تو انگلش ورڈز کے علاوہ۔۔کچھ اور دے رہا ہے۔۔۔
۔
دُجانہ:۔ جی ابو جی۔۔ یہ واحد فنکشن ہے جو۔۔ نمبرز کی ویلیوز کو۔۔ ٹیکسٹ میں تبدیل کرتا ہے۔۔۔لیکن بائی ڈیفالٹ۔۔۔ٹیکسٹ کی لینگویج۔۔تھائی۔۔ہوتی ہے۔۔اور کچھ اس طرح نظر ۔۔آتا ہے۔۔


۔
ابو:۔۔ہاں تو اگر۔۔ یہ ہمیں نمبرز کو۔۔ انگلش ٹیکسٹ میں نہیں دے سکتا۔۔۔تو پھر۔۔ اس کے برعکس۔۔۔ کوئی ۔۔ایڈاِن۔۔۔تو ہوگا ناں۔۔۔۔!!!۔۔۔
۔
دُجانہ:۔۔ جی ہاں۔۔ اس وقت مارکیٹ میں۔۔ بہت سارے ایڈ اون دستیاب ہیں۔۔جن کو انسٹال کرکے۔۔ہم۔۔مطلوبہ رزلٹ لے سکتے ہیں۔۔۔ان میں سے ایک۔۔۔
Kutools for Excel
بھی ہے۔۔۔اس کا سائز بھی کم ہے۔۔اور۔۔ کچھ دیگر فنکشنز بھی پیش کرتا ہے۔۔۔
۔
ابو:-۔ اوکے ۔۔اس کے بارے میں کچھ مزید معلومات تو دو ناں۔۔
۔
دُجانہ:۔۔۔ جی۔۔اس کو۔۔اپنے آفیشل سائیٹ۔۔ سے۔۔یہاں ۔۔کلک کرکے۔۔ڈاونلوڈکیا جاسکتا ہے۔۔
۔



۔
ابو:۔۔۔ مگر یہ تو ٹرائل ورژن ہے۔۔اور خریدنے کی ۔۔ہم میں۔۔سکت نہیں ہے۔۔ کوئی اور حل بتاؤ۔۔ بیٹا جی۔۔۔
۔
دُجانہ:۔۔ جی ابو ۔۔ ایک حل اور بھی ہے۔۔ اور یہ ہےکہ۔۔ ہم۔۔ میکرو کے ذریعے۔۔اپنا فنکشن ترتیب دے دیں۔۔
۔
ابو:-۔۔ تو یہ کام تو مشکل ہوگا ناں۔۔ کوئی آسان حل نہیں ہے۔۔۔
۔
دُجانہ:۔۔ جی یہ اتنا آسان کام ہے۔۔جتنا ایک دو تین۔۔
بس درج ذیل اسٹپ فالو کریں۔۔اور۔۔ اپنا مطلوبہ رزلٹ حاصل کریں۔۔
۔
طریقہ کار:۔
۔1۔ اپنی ایکسل ورک بک اوپن کریں۔۔
۔2۔ اپنی کی بورڈ سے۔۔ آلٹ + ایف گیارہ
Alt+ F11
دبائیں۔۔
۔3۔ انسرٹ مینو میں جاکر۔۔۔
Module
پر کلک کریں۔آ پ کے سامنے ایک بلینک پیج سا آجائیگا۔۔اس میں۔۔۔یہ کوڈ جوں کے توں کاپی کرکے پیسٹ کردیں۔