یک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد آف لائن ہونے کے بعد ایسی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں جس کا تجربہ منشیات استعمال کرنے والے افراد کو ہوتا ہے۔

اٹلی کی سوانسیا اور میلان یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں پہلی بار انٹرنیٹ کے استعمال سے نفسیات پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تحقیق کے دوران 60 رضاکاروں میں انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے جذبات کو جانچا گیا۔

اس کے بعد معلوم ہوا کہ جن افراد کو زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی عادت تھی وہ نیٹ سرفنگ روکنے کے بعد بدمزاجی کا شکار ہوگئے اور یہ بالکل ایسا ہی تھا جیسے منشیات کے عادی افراد کا رویہ ہوتا ہے۔

محقق پروفیسر فل ریڈ کے مطابق نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارے نصف سے زائد نوجوان اس وقت انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزار رہے ہیں، جس کے منفی اثرات انہیں اپنی باقی زندگی میں بھگتنا پڑتے ہیں۔