ایک شخص کھجوروں کا بہت شوکین تھا. دن بھردرختوں پر چڑھ کر کھجوروں کو توڑنے اور کھانے کی فکر میں رہتا تھا .
ایک مرتبہ اسے کافی اونچا اور بڑا درخت دکھا . اس پر کافی بڑے گچھے بھی لگے ہوئے تھے . "اندھے کو کیا چاہئے دو آنکھیں" . اسے من کی مراد مل گئی . آؤ دیکھا نہ تاؤ ! فورنا" گلہری کی طرح درخت کی چوٹی پر چڑھ گیا . جی بھر کے کھجوریں کھایی اور پھر گھر کے لئے جمع کرنے لگا .مقصد پورا ہوا تو پیڈ سے نیچے اترنے کی ٹھانی . لیکن یہ کیا ؟ جیسے ہی نیچے نظر کی ہوش باختہ ہو گیا. پیشانی پر پسینے کی بوندیں نظر آنے لگی ہاتھ پیر تھر تھرانے لگے . اسنے تصوّر بھی نہیں کیا تھا کہ وہ اتنے اونچے پیڑ پر چڑھ چکا ہے. اب کیا کرے؟ وہ آج سے پہلے کبھی اتنے اونچے پیڑ پر نہیں چڑھا تھا . "یا خدا میری حفاظت کر " مجھے خیریت سے نیچے اتار دے . اگر ہاتھ چھوٹ گیا تو میں نیچے گر پڑا تو آج کا دن میری زندگی کا آخری دن ثابت ہوگا . یا الله ! ایسا مت ہونے دینا . مجھے بچا لینا خدا. میں خیریت سے نیچے پہنچ گیا تو پورے پانچ روپے کی نیاز پیش کروں گا یہ میرا وعدہ ہے
اس وعدے نے اسمیں ہمّت پیدا کی . وہ دھیرے دھیرے نیچے اترنے کی کوشش کرنے لگا . آدھی دوری پار کی تو ہوش قابو میں آے . دل کی دھڑکن میں افاقہ ہوا . پیشانی کا پسینہ خشک ہونے لگا . اب اسنے پھر زمین میں نظر ڈالی . کافی نزدیک آ گئی تھی .اسنے اپنے دل میں سوچا میں ایسے ہی مرا جا رہا تھا . یہ کوئی اتنے زیادہ خطرے کی بات تو تھی نہیں کہ دو روپے کی کھجوریں کھا کر پانچ روپے کی نیاز کا وعدہ کر لیا جاتا . خیر پھر بھی نفع نقصان برابر والی بات پر عمل کر لیتے ہیں.دو روپے ٹھیک رہینگے . اگر خیریت سے نیچے اتر گئے تو دو روپے کی نیاز پیش کر دینگے . یہ وعدہ رہا .اور یہ وعدہ دوری گھٹتے گھٹتے پوری طرح گھٹ کر صفر میں تبدیل ہو گیا .زمین پر پیر رکھتے ہی اسنے پیڑ کی طرف دیکھا اور ہنسنے لگا .اسنے کہا پیڑوں پر میں نہ جانے کتنی ہی مرتبہ چڑھکر اتر جاؤں . پتا نہیں میں اتنا کیوں ڈر گیا تھا یہ تو خطرے جیسی کوئی بات تھی ہی نہیں .اور پھر ہاتھ صاف کرتے ہوئے آگے بڑھ گیا . نیاز سے تو وہ بےنیاز ہو ہی چکا تھا .
ہم میں سے اکثر لوگوں کا یہی حال ہے ، جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو بہت عاجزی انکساری سے اللہ کو پکارنے لگ جاتے ہیں اور جب مصیبت ختم ہو جائے تو پھر اللہ کو بھلا دیتے ہیں ، جس اللہ کو مصیبت میں یاد کرتے ہیں اگر خوشی میں بھی اسے یاد کر لیا کریں تو کیا ہی اچھا ہو ،