Results 1 to 12 of 12

Thread: Electrify Urdu Unicode Editor 2, with Inpage Urdu to Unicode Converter

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Zeeshanef's Avatar
    Zeeshanef is offline Advance Member
    Last Online
    28th December 2023 @ 02:18 PM
    Join Date
    30 Mar 2006
    Location
    Great Pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    846
    Threads
    12
    Credits
    1,456
    Thanked
    46

    Default Electrify Urdu Unicode Editor 2, with Inpage Urdu to Unicode Converter


    السلام علیکم دوستو ۔
    امید ہے آپ سب خیر و آفیت سے ہوں گے۔الیکٹری فائی اردو یونی کوڈ ایڈیٹر کا پہلا ورژن کچھ سال پہلے پوسٹ کیا گیا تھا، جسے آپ سب دوستوں نے بہت پسند کیا تھا۔ اب اسی سافٹ وئر کا دوسرا ورژن حاضر ہے۔ اس میں کچھ اضافہ اور اصلاحات کی گئی ہیں۔
    آپ اِس سافٹ وئر کو بطور اردو نوٹ پیڈ بھی کے بھی استعمال کر سکتے ہیں، فورم کے لیے اردو میں آف لائن پوسٹ بھی بنا سکتے ہیں اور انپیج اردو کے ٹیکسٹ کو اردو یونی کوڈ میں بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ اِن تمام فنکشن کے بارے میں مختصر معلومات حسبِ ذیل ہے۔

    ٭۱نپیج اردو سے یونی کوڈ اردو کنورٹر۔
    ٭ فورم کے لیے اردو میں پوسٹ بنانا۔
    ٭اردو یونی کوڈ ایڈیٹر۔

    ٭انپیج اردو سے یونی کوڈ کنورٹر۔
    اِس فنکشن کے ذریعے آپ اردو لکھتے ہوئے، بلا کسی رکاوٹ انپیج سے اردو اس سافٹ وئر میں لاسکتے ہیں۔ یہاں اِس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ انپیج اردو بالکل درست انداز میں تبدیل ہو اور بالکل اُسی طرح ہو جیسا کہ انپیج میں موجود ہو۔

    ٭ آپ اِس سافٹ وئر کے ذریعے اردو میں آف لائن پوسٹ بھی بنا سکتے ہیں، اور اُسے فورم پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اِس بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
    http://www.itdunya.com/t9866

    ٭ اردو یونی کوڈ ایڈیٹر۔
    اِس سافٹ وئر میں آپ بغیر کوئی اردو کی بورڈ انسٹال کیے اردو لکھ سکتے ہیں، اردو لکھنے کے لیے اِس سافٹ وئر میں فونیٹک طرز کا کی بورڈ استعمال کیا گیا ہے۔ بالکل اُسی طرح جیسا کہ انپیج کا فونیٹک کی بورڈ ہوتا ہے۔
    اِس سافٹ کے ذریعے آپ فائل محفوظ بھی کرسکتے ہیں، اور اُسے ڈبل کلک کرکے کھول بھی سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ فائل کا پرنٹ پریویو بھی دیکھ سکتے ہیں اور پرنٹ لے سکتے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ ٹیکسٹ سرچ بھی کر سکتے ہیں۔

    نوٹ۔ اِس سافٹ وئر کو چلانے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں، ڈاٹ نیٹ فریم ورک ۴۔ انسٹال ہونا چاہیئے، اگر آپ کے کمپیوٹرمیں ڈاٹ نیٹ فریم ورک ۴ پہلے سے انسٹال نہیں ہے تو آپ کو یہ سافٹ وئر انسٹال کرتے وقت فریم ورک ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جائے گا۔ جوکہ مائکروسوفٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
    یہ سافٹ وئر ونڈوز ایکس پی اور اُس کے بعد آنے والے تمام ورژن پر چل سکتا ہے۔
    Attached Images Attached Images  
    Last edited by Adeel; 10th September 2013 at 02:53 PM. Reason: link updated

Similar Threads

  1. Replies: 24
    Last Post: 24th October 2020, 01:52 PM
  2. =*= Free Studio 5 [ 47 in 1 ] =*=
    By Dagger in forum English IT Zone
    Replies: 43
    Last Post: 25th May 2015, 02:19 PM
  3. INPAGE to UNICODE CONVERTER UUS
    By 10knights in forum Ask an Expert
    Replies: 2
    Last Post: 23rd July 2009, 10:53 AM
  4. Convert into inpage urdu
    By ILYA in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 4
    Last Post: 19th July 2006, 05:07 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •